جنوبی پنجاب میں ٹاسک فورسز کا کریک ڈاؤن‘ 103 بجلی چوروں کا گھیرا تنگ

  جنوبی پنجاب میں ٹاسک فورسز کا کریک ڈاؤن‘ 103 بجلی چوروں کا گھیرا تنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 103بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ38ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر26لاکھ22ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔5کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے(بقیہ نمبر6صفحہ12پر)

 ہوئے پائے گئے۔4اکتوبر کو ملتان میں 13گھریلواورکمرشل صارفین کو22158یونٹس چوری کرنے پر521425 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی جی خان میں 15گھریلوصارفین کو23016یونٹس چوری کرنے پر344060روپے جرمانہ عائد اور دو مقدمات درج، وہاڑی میں 8 گھریلواورکمرشل صارفین کو8622یونٹس چوری کرنے پر187997روپے جرمانہ،بہاولپور میں 10گھریلوصارفین کو14330یونٹس چوری کرنے پر312000روپے جرمانہ،ساہیوال سرکل میں 9گھریلو صارفین کو 10999یونٹس چوری کرنے پر 213640روپے جرمانہ،  رحیم یار خان میں 15گھریلوصارفین کو13777یونٹس چوری کرنے پر240000روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 21 گھریلوصارفین کو35207یونٹس چوری کرنے پر615194روپے جرمانہ اورتین ایف آئی آرز درج،بہاولنگر میں 3گھریلوصارفین کو2278یونٹس چوری کرنے پر32000روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 11 گھریلوصارفین کو8286یونٹس چوری کرنے پر156500روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
گھیرا تنگ