حکومت کو کرپٹ اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی گھبراہٹ نہیں،مسرت جمشید

حکومت کو کرپٹ اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی گھبراہٹ نہیں،مسرت جمشید

  

لاہور(سٹی رپورٹر)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسر ت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ حکومت کو کرپشن زدہ اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی گھبراہٹ نہیں بلکہ عوامی رد عمل کے خوف سے اپوزیشن کی پریشانی بڑھ رہی ہے، (ن) لیگ کے اندر قیادت کیلئے رسہ کشی چل رہی ہے۔

جسے چھپایا نہیں جا سکتا، کرپشن کے جرم میں قید اپوزیشن کی خواہش پر راتوں رات فائیو سٹار جیلیں نہیں بن سکتیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس وقت ملک کے بارے میں نہیں سوچ رہی بلکہ اپنی سیاست کی ڈوبتی ناؤ کو بچانے کیلئے کوشاں ہے۔بلاول بھٹو اپنے والد اور پھوپھو کی کرپشن کا بوجھ اٹھا کر آگے نہیں چل پارہے ہیں جبکہ کرپشن میں لتھڑی ہوئی (ن) لیگ میں قیادت کا فقدا ن ہے اورمستقبل کیلئے رسہ کشی جاری ہے۔عوام اب با شعور ہو چکے ہیں وہ ملک کا خون چوسنے والوں کی کسی کال پر کان نہیں دھریں گے۔ مسرت چیمہ نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کشمیرکے مظلوموں کیلئے کیوں مارچ نہیں کرتے حالانکہ وہ ماضی میں کشمیر کمیٹی کے نام پر بے پناہ مراعات حاصل کرتے رہے ہیں۔ اپوزیشن کے پاس اب بھی وقت ہے کہ توبہ تائب ہو کر اپنی رہی سہی سیاست کو بچانے کیلئے مثبت سیا سی سر گرمیاں کرے بصورت دیگر انہیں عوام کے شدید غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -