حکومت اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے‘ پنجاب ٹیچرز یونین

  حکومت اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے‘ پنجاب ٹیچرز یونین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر ) پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ سلام ٹیچرز ڈے کے موقع پر ہمارایہ عزم ہے کہ ہم اساتذہ کے احترام اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اپنی جدوجہد مزید تیز کریں گے حکومت کو چاہیئے کہ وہ اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے اور ملک میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کیاجائے۔تعلیمی بیوروکریسی دوران سروس(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

وفات پاجانے والے اساتذہ کے واجبات کی لواحقین کو وصولی کے سلسلے میں علیحدہ ڈیسک بنائے جہاں پر محکمہ تعلیم کے ملازمین تعینات ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سمرا ہائی سکول میں سلام ٹیچرز ڈے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا جس میں اساتذہ، طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رانا الطاف حسین نے مزید کہا کہ کوئی ٹیچر جب وفات پاجاتا ہے تو اس کے لواحقین کے لئے جہاں اتنا بڑا صدمہ ہو تا ہے وہاں محکمہ تعلیم کی جانب سے لواحقین کو واجبات کی وصولی کے سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی لئے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ تعلیمی بیوروکریسی انقلابی اقدامات کرے کیونکہ 2015سے آج تک کئی لواحقین اپنے مرحومین کی واجبات کی وصولی کے سلسلے میں دربد ر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔اساتذہ کو صرف اسلام میں نہیں بلکہ ہر مذہب اور معاشرے میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ جس قوم نے بھی استاد کی قدر کی وہ دنیا بھر میں سرفراز ہوئی۔ استاد مینار نور ہے جو اندھیرے میں ہمیں راہ دکھاتا ہے۔ استاد دراصل قوم کے محافظ ہیں کیونکہ آئندہ نسلوں کو سنوارنا اور ان کو ملک کی خدمت کے قابل بنانا انہی کے سپرد ہے۔ ایک وقت تھا کہ جب استاد کی معاشرے میں بہت عزت کی جاتی تھی۔ ہمیں آج پھر استاد کو وہی عزت و مقام دینا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ گرلز کمپری ہینسیو ہائر سیکنڈری سکول ملتان میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام سلام ٹیچرز ڈے کی مرکزی تقریب سے مہمان خصوصی ماہرین تعلیم و افسران تعلیم ڈاکٹر محمد اسلام صدیق،ڈاکٹر پروفیسر حمیدرضا،صدیقی، نصرت فردوس، رانا ولایت علی نے اورنور جامی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر ٹیچرز میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔
ٹیچرز ڈے