ماڈل کورٹ خانپور مقدمات نمٹانے میں سب سے آگے‘ لیاقت پور کا 5واں نمبر

ماڈل کورٹ خانپور مقدمات نمٹانے میں سب سے آگے‘ لیاقت پور کا 5واں نمبر

  

خان پور (نامہ نگار) ماڈل کورٹ خان پور سب سے زیادہ مقدمات کے فیصلے کرنے پر ضلع بھر میں اول نمبر پر آ گئی، پراسیکیوٹر فاروق گورائیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 2 ماہ میں ماڈل کورٹ خان پور کے جج اختر حسین بھٹی نے قتل و منشیات کے 65 مقدمات کا فیصلہ سنایا جس پر سپریم کورٹ پاکستان کے مطابق خان پور ماڈل کورٹ پہلے نمبر پر رہی اسی طرح ماڈل کورٹ صادق آباد (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

62 مقدمات کے فیصلے سنانے پر دوسرے نمبر پر رہی، ماڈل کورٹ نمبر 1 رحیم یار خان 35 مقدمات کے فیصلے سنانے پر تیسرے نمبر پر رہی، ماڈل کورٹ نمبر 2 رحیم یار خان 25 مقدمات کے فیصلے سنانے پر چوتھے نمبر پر رہی، ماڈل کورٹ لیاقت پور 22 مقدمات کا فیصلہ سنانے پر پانچویں نمبر پر رہی فاروق گورائیہ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سیشن جج رحیم یار خان کی جانب سے تمام ججز کو تعریفی اسناد بھی دی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن خان پور کے ضلع بھر میں پہلے نمبر پر آنے پر وکلاء بھائیوں کا بھی بہت تعاون رہا ہے۔

5 واں نمبر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -