پی ٹی سی ایل‘ سمر انٹرن شپ پروگرام میں 44 طالبعلموں کی شرکت

پی ٹی سی ایل‘ سمر انٹرن شپ پروگرام میں 44 طالبعلموں کی شرکت

  

ملتان(پ ر)یوفون کا فلیگ شپ سمر انٹرن شپ پروگرام 2019 کامیابی سے یوفون ٹاور اسلام آباد میں یادگار تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اس پروگرام کا آغاز 17 جون 2019 کو ہوا اور سلیکشن کے سخت مرحلے کے بعد پاکستان کی 15 یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے 44 انٹرن طالب علموں کو منتخب کیا گیا۔ یوفون کی جانب سے ان طالب علموں کو 1500 سے زائد امیدواروں میں سے منتخب (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

کیا گیا اور انہیں سلیکشن کے تین سخت مراحل سے گزرنا پڑا۔ منتخب انٹرن افراد نے فنانس، کمرشل، ٹیکنالوجی، ہیومن ریسورسز اور کسٹمر آپریشنز کی ٹیموں کے ساتھ اہم پروجیکٹس پر کام کیا جس سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوا۔ انہیں لاہور، کراچی اور اسلام آباد آفس میں یوفون کے تجربہ کار اسٹاف کی نگرانی میں رکھا گیا جس کے نتیجے میں اہداف اور مختلف کاموں کی انجام دہی کے دوران انہیں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور شخصی نکھار لانے میں مدد ملی۔ یہ انٹرن شپ پروگرام 6 ہفتوں سے 8 ہفتوں پر محیط رہا جس میں نئے پروجیکٹس پر توجہ دینے کے ساتھ نوجوان طالب علموں کو کام کے دوران تربیت اور منیجرز کی جانب سے رہنمائی کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔اس پروگرام کی اختتامی تقریب کے دوران انٹرن افراد کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ اس موقع پر تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ یوفون کے جنرل منیجر ہیومن ریسورسز نے اس پروگرام کے دوران نوجوان انٹرن افراد کے سیکھنے کے عزم اور یوفون کے کلچر و اقدار اختیار کرنے کی خواہش کا اعتراف کیا۔ پیشہ ورانہ تجربے کے حصول کے ساتھ انٹرن افراد نے سماجی ذمہ داری کے احساس کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف اقدامات میں بھی حصہ لیا۔ انٹرن افراد نے مختلف کاروباری سماجی ذمہ داری کے کاموں اپنا حصہ ڈالا جن میں اسلام آباد کے ہونہار ویلفیئر اسکول کے دورے میں وہاں طالب علموں کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں حصہ ڈالا۔ اس کے علاوہ وہ بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ تینوں شہروں میں صفائی کی مہمات اور درختوں کی شجرکاری کی سرگرمیوں میں بھی شامل رہے۔ یوفون کا سمر انٹرن شپ پروگرام اس طرح تیار کیا گیا ہے جس سے طالب علموں کو جاب مارکیٹ میں آنے کے لئے مدد ملے۔ ان طالب علموں کو تجربہ کار پروفیشنل افراد کی زیر نگرانی کام کرنے کا موقع ملتا ہے۔ یہ پروگرام یوفون کو انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے درمیان موجود خلاء کو پُر کرنے کا کام کررہا ہے جس کے ساتھ مستقبل کی کاروباری ضروریات کے لئے باصلاحیت نوجوان بھی تیار ہوتے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -