تحریک انصافکی حکومت تبدیلی نہیں تباہی لائی ہے،جواد احمد

تحریک انصافکی حکومت تبدیلی نہیں تباہی لائی ہے،جواد احمد

  

لاہور(سٹی رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت تبدیلی نہیں تباہی لائی ہے،حکومت نے عوام کو خوشیوں نہیں بلکہ تکلیفوں کے تحفے دیئے ہیں۔ ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی،اشیائے خوردونوش کے بعدادویات کی قیمتوں میں رواں سال دوسری بار اضافہ کر دیا ہے ۔برابری پارٹی ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتی ہے۔

اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس ادارے کی کارکردگی کا سنجیدگی سے جائزہ لے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز سے ملاقات میں کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -