تعلیمی ادارے بلدیات کے حوالے متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کا احتجاجی مظاہرہ‘ حکومتی اقدامات کی مذمت

تعلیمی ادارے بلدیات کے حوالے متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کا احتجاجی مظاہرہ‘ ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس کی قیادت حافظ عبدالناصر چیئرمین متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب، حافظ غلام محی الدین چیئرمین متحدہ(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

محاذ اساتذہ پاکستان و صدر مرکزیہ پنجاب ٹیچر یونین پنجاب، عبدالرشید بھٹی، کاشف شہزاد چوہدری، میاں طیب احمد بودلہ، رانا محمد اسلم ساغر اور دیگر نے کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالناصر نے کہ کہ اساتذہ تعلیمی اداروں کی بلدیات کو حوالگی کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا۔حافظ غلام محی الدین نے کہا کہ اساتذہ کو جرمانے اور سزائیں قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائمر ی اور ایلیمنٹری ٹیچرز کو بھی ٹائم سکیل دیا جائے۔مظاہرے سے کاشف شہزاد چوہدری،عبدالرشید بھٹی اور دیگر نے خطاب کیا۔

مذمت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -