بھارت میں ریاستی سطح پر مسلمانو ں کا قتل عام کیا جارہا ہے،افشاں لطیف

بھارت میں ریاستی سطح پر مسلمانو ں کا قتل عام کیا جارہا ہے،افشاں لطیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور پ ر)کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سپرنٹنڈنٹ مسزافشاں لطیف نے کہا ہے کہ بھارت میں ریاستی سطح پرمسلمانوں کاقتل عام کیاجارہا ہے۔نریندرمودی نے آرایس ایس کے انتہاپسندوں کومسلمانوں اوربالخصوص کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنے کیلئے فری ہینڈ دے دیا ہے۔ بھارتی بربریت کے نتیجہ میں کشمیری جام شہادت نوش کررہے ہیں مگروادی سے ہرروزکئی کئی بار عالمی ضمیر کا جنازہ اٹھتا ہے۔اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کے دبنگ خطاب سمیت رجب طیب اردوان اورمہاتیر محمدکی درددل کے ساتھ کی گئی تقریروں کے باوجود کشمیرکی صورتحال میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی لہٰذاء حالیہ اجلاس محض وقت کا ضیاع تھا۔کشمیریوں سمیت ان کے معصوم بچے بھی دوماہ سے ناحق قیدکاٹ رہے ہیں۔

،انہیں مادرعلمی جانے کی اجازت ہے اورنہ وہ کسی میدان میں کھیلنے جاسکتے ہیں۔کشمیریوں کیلئے وادی کشمیر کوقیدخانہ اورمذبح خانہ بنادیا گیا ہے۔وہ کاشانہ کے باہر یرغمال اورمحصورکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہی تھیں۔کاشانہ میں زیرکفالت یتیم ونادار اورمستحق بیٹیوں نے اپنے ہاتھوں میں پوسٹرزاوربینرزاٹھائے ہوئے تھے اوروہ بھرپورجوش وجذبہ کے ساتھ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اوران کی آزادی کے حق میں نعرے لگارہی تھیں