ملتان میں ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں

ملتان میں ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

مطابق سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں ماجد کی بیوی سے پرس چھین لیا گیا جس میں 50ہزار ورپے تھے مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں اکبر سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے محمد اقبال اور کینٹ پولیس کے علاقے سے نوید الحسن کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا شاہد محمود نے ممتاز آباد پولیس کو درخواست دی کہ دو نامعلوم افراد بنک کی اے ٹی ایم مشین توڑ کر نقدی چوری کرنے کی کوشش کیاالارم بجنے پر ملزمان فرار ہوگئے بہاولپور بائی پاس چوک کے رہائشی مظاہر عباس نے ممتاز آبا پولیس کودرخواست دی کہ اس کی ہمشیرہ کا رشتہ عمران کے ساتھ طے ہوا ملزمان عمران، نغمہ بی بی، مرسلین، فرحان وغیرہ دھوکے سے جہیز کا سامان مالیتی پانچ لاکھ روپے ہتھیا لیا ملزمان نے گروہ بنا رکھا ہے جو رشتہ کے بہانے سامان چوری کر لیتے ہیں فہیم رضا نے گلگشت پولیس کو درخواست دی کہ سلیم نے اس کے گھر سے ایک لاکھ 15ہزار روپیچوری کر لئے ہیں شاہ رکن عالم کالونی میں شیراز کے دفتر سے ایک لاکھ 18ہزار روپے مالیت کا سامان، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سے رمضان کی ہمشیرہ کا موبائل فون، صدر پولیس کے علاقے سے وقاص کا موبائل فون، الپہ پولیس کے علاقے سے جاوید کا موٹرسائیکل، لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے سے محمد عقیل اور رجب علی کے موٹرسائیکل، محمد شہباز، ارسلان، محمد صدیق کے موبائل فون چوری کر لئے گئے

وارداتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -