کرم پور‘ نوسرباز ایم ٹی ایم سے 1 لاکھ 19ہزار روپے نکلوا کر فرار‘ صارف کو سکتہ
کر م پور (نمائندہ پاکستان) اے ٹی ایم کیبن میں کھڑے نوسر باز نے یو بی ایل بنک کے صارف کے اکاونٹ سے اے ٹی ایم (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)
مشین کے ذریعے ایک لاکھ 19ہزار روپے نکال لئے تفصیل کے مطابق کرم پور کا رہائشی اشفاق احمد چغتائی یو بی ایل بنک کرم پور کی اے ٹی ایم مشین سے کارڈ کے ذریعے 26ہزار نکالے اور گھر چلا گیا۔ جب گھر پہنچا تو میسج آنے شروع ہو گئے پہلا مسیج 40ہزار کا دوسر ا مسیج بھی40ہزار اور تیسرا میسج 39ہزار کا آگیا کہ آپ نے اے ٹی ایم سے1لاکھ 19ہزار روپے نکلوائے ہیں۔جب صارف اشفاق احمد یو بی ایل بنک کرم پور پہنچا تو نوسر باز رقم نکلوا کر فرار ہو چکا تھا۔ اس طرح اشفاق احمد 1لاکھ19ہزار کی رقم سے محروم ہو گیا جبکہ بنک چھٹی ہونے کی وجہ سے بنک بند تھا جس کی وجہ سے بنک سے مزید معلومات نہ مل سکیں۔متاثرہ شخص نے صحافیوں بتا یا کہ نوسر باز کیبن میں پہلے کھڑا تھا۔ اس نے مجھے کہا کہ میرا کارڈ ایے ٹی ایم میں پھنس گیا ہے۔آپ پیسے نکالیں شاید میرا کارڈ اے ٹی ایم مشین سے باہر آجائے۔اور مجھے ورغلا یا اور میرا کارڈ تبدیل کر لیا میرا کوڈ اس نے یاد کر لیا۔ ۔ متاثرہ شخص نے یو بی ایل کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کیمروں کی مدد سے نوسر باز سے میری رقم برآمد کی جائے اور اس کے خلاف کاروائی کی جائے۔
سکتہ