افسروں‘ اداروں کیخلاف شکایات‘ شہریوں کو بلا جھجھک کمپلینٹ سیل سے رجوع کرنیکی ہدایت

افسروں‘ اداروں کیخلاف شکایات‘ شہریوں کو بلا جھجھک کمپلینٹ سیل سے رجوع ...

  

کرم پور (نمائندہ پاکسان) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ ہم پنجاب میں گورنٹس بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہے ہیں۔سرکاری افسران اپنے فرائض ایماندار(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

ی اور فرض شناسی سے سرانجام دیں۔ کسی بھی محکمہ کے کسی بھی آفیسر یا کسی اہلکار کی معمولی کوتاہی بھی ناقابل برداشت ہے۔افسران کی سست روی کے باعث کرپشن بڑھتی ہے اور عوام کی تکالیف میں اضافہ ہو تا ہے۔ کمپلینٹ سیل بنانے کا مقصد سست روی کے سسٹم کو ختم کرکے عوام کے مسائل فوری طور پر حل کرنا ہے۔ اور بہت جلد ضلع وہاڑی کا دورہ کروں گا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کمپلینٹ سیل کے ضلعی چیئرمین مہر ریاض احمد قہم سے کیا۔ کمپلینٹ سیل سے تعاون نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ عوام بلا جھجک بلا خوف ضلعی شکایات سیل سے رجوع کریں۔ انشااللہ ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے مہر ریاض احمد کی درخواست پر جلد اپنے دورہ ضلع وہاڑی کے دوران گورنمنٹ گرلز کالج کرم پور کے افتتاح،بوائز ڈگری کالج،اراضی سنٹر،ریکارڈ سنٹر،زراعت دفتر،اور دیگر میگا پروجیکٹ شامل کرنے کا عدہ بھی کیا۔ اس موقع پر میاں عبدالرؤف،قاضی محمد خالد،محمد کلیم اللہ درانی بھی موجود تھے۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -