ہارون آباد کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں‘ شوکت بسرا

ہارون آباد کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں‘ شوکت بسرا

  

ہارون آباد(نامہ نگار)ملکی دولت لوٹنے والوں کے منہ سے عوامی حمایت کی بات زیب نہیں دیتی، تحریک انصاف کی حکومت نے ضلع بہاولنگر کے لیے پندرہ ارب سے زائد کا ترقیاتی پیکج منظور کرکے وعدے وفا کیے۔شوکت محمود بسرا نے کہا ہے کہ عوام کا نام لیکر نواز شریف اور آصف علی زرداری کی اولادیں والدین کو ملکی دولت لوٹنے کے کیسوں سے رہائی دلوانا چاہتی ہیں ترجمان حکومت پنجاب رہنما(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

تحریک انصاف شوکت محمود بسرا نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی ریلیف پر یقین رکھتی ہے وزیر اعلی پنجاب نے دورہ بہاولنگر کے موقع پر ضلع کے لیے 15 ارب سے زائد کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے فنڈز جاری کیے جن میں سے 4 ارب سے زائد کے فنڈز سے ہارون آباد اور فورٹ کے ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل ہوگی ہارون آباد اور فورٹ علاقے کے دو بڑے مسائل تھے زرعی پانی کی کمی اور صاف پانی کی فراہمی زرعی پانی سے متعلق کسانوں کو درپیش مسائل سے حکومت کو آگاہ کیا تحریک انصاف کی حکومت نے ہاکڑا کینال کی پختگی کے لیے فنڈز جاری کیے وزیر اعلی پنجاب نے ہارون آباد سے فورٹ عباس دو رویہ سڑک کی منظوری دی ہے ڈھائی ارب کی لاگت سے یہ منصوبہ مکمل ہوگا جس کے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں پنجاب حکومت نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے 80 کروڑ کے فنڈز جاری کردیے کھچی والا سے پانچ دیہات کے لیے سڑک کی منظوری بھی دے دی گئی ہے سابقہ حکمرانوں نے علاقہ کی پسماندگی دور کرنے کے لیے کردار ادا نہیں کیا تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے وفا ہورہے ہیں شوکت محمود بسرا نے کہا ہے کہ 40 سال ملک کو لوٹنے والوں کے اثرات ختم کرنے میں 40 ماہ تو لگیں گے عمران خان اور انکی حکومت ملک کو لوٹنے والوں کے کڑے احتساب اور حقیقی عوامی ریلیف پر یقین رکھتی ہے۔

شوکت بسرا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -