مسئلہ کشمیر‘ حکومت اپوزیشن کو ایک پیج پر متحد ہونیکی ضرورت‘ صدر الدین راشدی

مسئلہ کشمیر‘ حکومت اپوزیشن کو ایک پیج پر متحد ہونیکی ضرورت‘ صدر الدین راشدی

  

صاد ق آباد(نامہ نگار)مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے مسلم امہ سمیت اپوزیشن کو ایک پیج پر متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے اسلامی ممالک کا معاشی بائیکاٹ کی دھمکی پر بھارت کشمیر چھوڑنے پر مجبور ہو سکتا ہے مسلم لیگ فنکشنل استحکام پاکستان سلامتی،دفاع،وطن عزیز کی سربلندی اور کشمیریوں کے حقوق کے لئے جنگ لڑتی رہے گی ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر پیر سید صدر الدین راشدی نے مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی صدر مخدوم سید اشرف اقبال محمود سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

پورا کشمیر جیل بن چکا ہے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے جانے کے باوجود مقبوضہ وادی کے حالات انتہائی کشیدہ ہیں سنگین انسانی بحران،ادویات کی قلت،غذائی بحران،شدت اختیار کرچکا ہے جب کہ سڑکیں سکول و کالجز اور تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہیں کشمیر کے بے گناہ مسلمانوں پر تشدد انتہائی افسوس ناک امر ہے پاکستان کے تینوں صوبوں کے پی کے،پنجاب بلوچستان سمیت سندھ کے عوام بھی کشمیر کے بہن بھائیوں بزرگوں جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہاکہ پاک فوج وطن عزیز کی سربلندی اور پاکستان کی بقاء کے لئے ہر ممکنہ کردار ادا کررہی ہے حر مجاہد ناصرف کشمیریوں بلکہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مسلم لیگ ف جمہوریت کے مضبوط استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -