نہری پانی چوری کرنے پر 137 زمینداروں کو رگڑا‘ کارروائی تیز

نہری پانی چوری کرنے پر 137 زمینداروں کو رگڑا‘ کارروائی تیز

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)کٹ اور موگے توڑ کر نہری پانی چوری کرنے والے137 زمینداروں کو رنگے ہاتھوں قابوکرلیا، تحریری مراسلوں پر مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق دوران چیکنگ ایس ڈی اوزکینال نے عملہ کے ہمراہ ڈیرہ ڈاہراں، مڈ منٹھار، چک14این پی، موضع ٹلہ، موضع کالکاں، خانپور، موضع باکھل لاڑ، موضع کامل لاڑ، تلے والا، امیر پور، موضع گھنیہ، موضع واحد بخش، موضع (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

عظیم شاہ کے علاقوں میں کامیاب چھاپے مارکٹ اور موگے توڑ کر نہری پانی چوری کرنے والے137زمیندار ملزمان یارو خان، محمدایاز، جام اکبر، خیر محمد، محمدراشد، غلام محمد، محمدارشد، محمداکرم، محمدرمضان، حشمت علی، منصوراحمد، لیاقت علی، محمد عابد، محمد یوسف، غوث بخش، محمد شاہد، محمدنواز، محی الدین، روف احمد، بشیراحمد، خلیل احمد، فدا حسین، سراج احمد، اعجازاحمد، محمدشاہد،محمدشوکت، اللہ وسایا اور محمد آصف وغیرہ کورنگے ہاتھوں قابوکرلیا، ایس ڈی اوز کینال کے تحریری مراسلوں پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

کارروائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -