رقم نہ دینے پر خاتون ذبح‘ سفاک شوہر بھائی سمیت گرفتار

رقم نہ دینے پر خاتون ذبح‘ سفاک شوہر بھائی سمیت گرفتار

  

چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان) بھائیوں سے رقم نہ لے کردینے کارنج،شوہرنے بھائی کے ساتھ مل کربیوی کو ذبح کرڈالا،تفصیل کے مطابق چوک مہرپور کے علاقہ موضع چوبارہ دفتر اسٹاپ کے رہائشی محمدممتاز ولد نورمحمدنے بتایاکہ ہم نے کچھ سال قبل اپنی دوبہنیں تحصیل کروڑ کے رہائشی نصراء للہ اور عصمت اللہ جوکہ سگے بھائی ہیں کے ساتھ شادی کردی جن میں سے دونوں کی ایک ایک بیٹی بھی ہے یکم اکتوبر دوپہرکو میری ہمشیرہ رابعہ بی بی نے مجھے کال کرکے بتایاکہ ارشاد بی بی سے اس کاخاوندنصراء للہ جھگڑا(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

کررہاہے اور کہہ رہاہے کہ بھائیوں سے پیسے لے کردو جس پر میں اپنے بھائیوں امتیاز اور الطاف کے ساتھ تحصیل کروڑ روانہ ہوگئے ہم لوگ 8 بجے اپنی ہمشیرہ کے گھرپہنچے تو رابعہ بی بی کو کمرے میں بندپایا جبکہ باہر تالالگاہواتھا ہم نے کنڈاتوڑکررابعہ کوباہرنکالاتو اس نے بتایاکہ نصراللہ اور عصمت اللہ دونوں زبردستی ارشاد بی بی کو موٹرسائیکل پہ بٹھاکرلے گئے ہیں جس پرہم نے تعاقب کیاتو تھوڑی دور روڈکے نزدیک موٹرسائیکل کو زمین پرگراہوادیکھا گاڑی کی لائٹس دیں تو عصمت اللہ نے ارشاد بی بی کو بازوں سے پکڑاہواتھا جبکہ نصراللہ چھرے کے ساتھ اس کی گردن کاٹ رہاتھا ہمارے شورواویلہ پر دونوں فرارہوگئے ہم نے ارشاد بی بی کو اٹھایاتو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوچکی تھی،محمدممتازنے بتایاکہ اس سے پہلے بھی یہ دونوں ہماری بہنوں پہ پیسوں کی وجہ سے تشدد کرتے رہتے تھے۔جبکہ پولیس بے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کوگرفتارکرلیاہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -