خانگڑھ‘ شر پسند کی بس پر فائرنگ‘ کانسٹیبل زخمی‘ ملزم فرار‘ گرفتاری کیلئے چھاپے

خانگڑھ‘ شر پسند کی بس پر فائرنگ‘ کانسٹیبل زخمی‘ ملزم فرار‘ گرفتاری کیلئے ...

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار) مظفرگڑھ سے 18 کلومیٹر دور خان گڑھ شہر میں تھانہ خان گڑھ سے جند میٹر دور گزشتہ شب بس پر نامعلوم شخص کی فائرنگ, پولیس کانسٹیبل گولیاں لگنے سے شدید زخمی, ہارن بجانے اور سائیڈ مارنے کی کوشش کرنے کی پاداش میں مسلح نوجوان نے بس نہ روکنے پر فا?رنگ(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

کردی.پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا. خان گڑھ تھانے والے اڈے سے قبل ملتان سے آنے والی ایک بس نے تیرفتاری میں راستہ مانگنے کیلئے ہارن بجایا.بس کی سائیڈ موٹرسا?یکل سوار کو لگنے سے بمشکل بچی موٹر سائیکل سوار نے بس کا پیچھا کیا اور بس کے نہ روکنے پر سبزی منڈی کے قریب ایک بینک کے سامنے بس کے سامنے آ کر فائرنگ کر دی.جس سے بس میں سوار مقامی رہائشی کانسٹیبل حیدر منیر پنڈلی میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا. نامعلوم نوجوان موٹر سائیکل موقع پر پھینک کر فرار ہو گیا. مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی.زخمی کانسٹیبل کو ہسپتال منتقل کراتے ہوئے پولیس نیقانونی کارروائی شروع کردی ھے.زخمی کانسٹیبل مقامی سکول ٹیچر منیر احمد خان کا بیٹا ہے اور وردی میں متی تل ملتان سے گھر خان گڑھ آ رہا تھا. جبکہ پولیس واقعہ میں ملوث مبینہ ملزم شیخ ارشاد عرف چمچی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے.

چھاپے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -