وہاڑی‘ راؤ بدر الزمان ایڈووکیٹ آبائی گاؤں میں سپرد خاک‘ کل ٹھینگی میں قل خوانی‘ سیاسی و سماجی شخصیات کا راؤ شبیرعرف بلو خان سے اظہار تعزیت

وہاڑی‘ راؤ بدر الزمان ایڈووکیٹ آبائی گاؤں میں سپرد خاک‘ کل ٹھینگی میں قل ...

  

ٹھینگی(نامہ نگار)سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی سابق ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 233 راؤ محمد شبیر عرف بلو خاں کا بیٹا راؤ بدرالزمان ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے ہزاروں افراد کی شرکت۔تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

نواحی گاؤں چکنمبر 52 ڈبلیو بی کے رہائشی ضلع وہاڑی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی و سابق امیدوار ایم. پی. اے و ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 233 اور سابق چیئرمین یو سی 1 ٹھینگی وہاڑی کے بیٹے راؤ بدرالزمان ایڈووکیٹ جو اگلے چند دنوں تک بیرسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے لندن جانے کی تیاری میں تھا 4 اکتوبر کی شام المناک روڈ ایکسیڈنٹ حادثہ میں جانبحق ہوگیا تھا مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چکنمبر 52 ڈبلیو بی میں ادا کی گئی جس میں معروف سیاسی و سماجی. وکلا برادری. صحافیوں کاروباری شخصیات جن میں سی ای او یعقوب گروپ آف کمپنیز راؤ محمد افضل،چوہدری شاہد عظیم،سابق صوبائی وزیر زراعت پنجاب محمد نعیم اختر خان بھابھہ،کرنل راؤ ظفر اقبال،راؤ محمد شاکر, راؤ شکیل انجم صدر پریس کلب ٹھینگی. صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اورنگزیب خان کھچی. ،بیرسٹر راؤ وقار افضل،راؤ سجادالرحمٰن ایڈووکیٹ،چوہدری نوازش علی گجر سابق ممبر پنجاب بار کونسل، سابق ناظم راؤ حفیظ الرحمٰن. سابق وفاقی وزیر و سابق ضلع ناظم وہاڑی سید نسیم شاہ مہدی،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی رانا شاہد سرور،سابق وزیر و سابق چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی پیر غلام محی الدین چشتی،ن لیگی رہنما و ایم پی اے وہاڑی میاں ثاقب خورشید،سابق ایم این اے راؤ صفدر،سابق چیئرمین راؤ طارق محمود،رضائے شاہ سابق تحصیل ناظم،رانا صغیر احمد گڈو سابق امیدوار ایم این اے،سابق چیئرمین پیر مطیب چشتی،ڈاکٹر ذوالفقار علی کمبوہ۔ڈاکٹر حافظ سلمان علی رانا،سابق ناظم عرفان خان ڈاہا،رضوان خان ڈاہا،سابق ناظم الطاف شاہ،سابق ناظم غضنفر عباس گھلوی،سابق چیئرمین ظفر اقبال جٹ،عالمگیر خان کھچی،سابق چیئرمین اختر نواز بھٹی ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین چوہدری ارشد تبسم ایڈووکیٹ،پرنسپل راؤ علی اکبر،سابق سپیشل مجسٹریٹ رانا غیاث الدین،نعیم شاہ بخاری ایڈووکیٹ، پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال چوہدری ایم این اے،،سابق ناظم رانا سرور،سابق امیدوار ایم پی اے چوہدری نظام دین جٹ،اظہر خان ڈاہا،راؤ عبدالخالق،چوہدری عمران گجر،چوہدری اصغر کمبوہ ایڈووکیٹ،راؤ محمد سرور،ن لیگی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بیگم تہمینہ دولتانہ،علامہ راؤ محمد حسین جلالی،چوہدری حماد رضا ایڈووکیٹ،راؤ تنویر ایڈووکیٹ. ملک عمر رضا بھارا. ریاض احمد وجھلانہ. مہر محمد ممتاز. میاں عرفان بورانہ چئیرمین یوسی. میاں شمیر جوسر. ماسٹر راؤ لیاقت علی، ماسٹر احمد علی بھٹہ اور دیگر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میں ان کے آبائی گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ کے وقت ہر فرد غم سے نڈھال تھا اور لوگ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے. پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا تھا.۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کل مورخہ 7 اکتوبر بروز پیر صبح 10 بجے ان کے ڈیرہ چکنمبر 52 ڈبلیو بی ٹھینگی میں منعقد ہو گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -