مسلم لیگ متحد‘ میاں برادران کو کوئی علیحدہ نہیں  کر سکتا‘ ثاقب خورشید کی صحافیوں سے گفتگو

مسلم لیگ متحد‘ میاں برادران کو کوئی علیحدہ نہیں  کر سکتا‘ ثاقب خورشید کی ...

  

کرم پور (نمائند پاکستان) مسلم لیگ ”ن“ متحد ہے اور میاں برادران کو کوئی علیحدہ نہیں کر سکتا۔ مسلم لیگ ”ن“ آزادی مارچ کی(بقیہ نمبر58صفحہ7پر)

 مکمل حمایت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ”ن“ کے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کرم  پور میں صحافیوں سے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آنے والا دور مسلم لیگ ”ن“ کا ہے اور بہت جلد مسلم لیگ ”ن“ اقتدار میں ہو گی۔انہوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ متحد ہے کوئی بھی مسلم لیگ نہیں توڑ سکتا آمر نے بھی کوشش کی تھی مسلم لیگ ”ن“ ٹوٹ جائے مگر مسلم لیگ متحد رہی۔ مسلم لیگ ”ن“ آزادی مار چ کی مکمل حمایت کرتی ہے اور بھر پور شرکت بھی کرے گی اس موقع پر مہر محمد اسماعیل،اے ڈی صابر،محمد افضل،غلام حسین،محمد اشرف،قمر زمان اور دیگر موجود تھے۔

متحد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -