ملتان‘ شدید بارش سے ہر طرف جل تھل‘ واسا کا مختلف علاقوں میں آپریشن

ملتان‘ شدید بارش سے ہر طرف جل تھل‘ واسا کا مختلف علاقوں میں آپریشن

  

ملتان (سپیشل رپورٹر‘نمائندہ خصوصی)ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں گزشتہ شب موسلا دھار بارش سے ہر طرف جل تھل،بارش کے ساتھ ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم سرما کی تیاری پر مجبور کردیا، سڑکوں اوربیشتر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے آمدورفعت معطل ہوکر رہ گئی،  25ملی میٹر بارش نے واسا کو ایمرجنسی نافذ کرنے پر مجبور کردیا۔ واسا کی جانب سے نکاسی آب کیلئے امدادی(بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

 کاروائیاں رات گئے تک جاری رہیں۔اس ضمن میں گزشتہ شب ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں آنے والی موسلادھار بارش اور اس کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے شہریوں کو موسم سرما کا احساس دلا دیا ہے۔مذکورہ بارش سے ہر طرف جل تھل ہوگیا جبکہ شہر کی اہم سٹرکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس ضمن میں واسا ملتان کی جانب سے نکاسی آب کیلئے امدادی کاروائیوں کا سلسلہ رات بھر جاری رہا جس کے بعد بیشتر علاقوں سے بارش کا پانی نکال دیا گیا جبکہ واسا ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ہونے والی بارش، سمیجہ آباد کے کمانڈ ایریا میں 18 ملی میٹر،کڑی جمنداں کے کمانڈ ایریا میں 21ملی میٹر چونگی نمبر 9کے کمانڈ ایریا میں 25ملی میٹر،جبکہ پرانا شجاعباد وڈ کے کمانڈایریا میں 22ملی میٹر ر یکارڈ کی گئی  محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ریلوے ملتان ڈویژن میں لودھراں میاں چنوں کے درمیان موجودجدیدسگنل سسٹم گزشتہ روزہونے والی بارش سے بری طرح متاثرہوابتایاجاتاہے کہ سنٹرل انٹرلاکنگ سسٹم میں بارش کے بعدنمی پیداہوگئی جس کی وجہ سے بلاک سیکشن اوراورریلوے اسٹیشنوں کی حدودمیں لگے ہوئے سگنل ریڈہوگئے جس کے بعدمسافرٹرینوں کوپیپرلائن کلیئرکے تحت چلایاگیاجس کی وجہ سے مسافرٹرینوں کوتاخیرکاسامناکرناپڑا۔ریلوے ذرائع کے مطابق دھوپ نکلنے اورہواچلنے کی صورت میں سسٹم میں موجودنمی ختم ہوجائے گی اورریڈہونے والے سگنل اپنی معمول کی پوزیشن پرآجائیں گے۔

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -