پاکستان ایکسپریس‘ بوگیوں سے لائٹ غائب‘مسافروں کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

پاکستان ایکسپریس‘ بوگیوں سے لائٹ غائب‘مسافروں کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)بوگیوں میں لائٹ نہ ہونے پرپاکستان ایکسپریس کے مسافروں نے30منٹ تک پاکستان ایکسپریس کوملتان کینٹ اسٹیشن پرروک رکھا۔ریلوے ٹرین لائٹنگ سٹاف بوگیوں میں بجلی فراہم کرنے والے خراب پاورپلانٹ کودرست نہ کرسکامسافروں (بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

کے احتجاج کے باوجودٹرین کوبغیرلائٹ اورپنکھوں کے روانہ کردیاگیا۔بتایاجاتاہے کہ راولپنڈی سے کراچی کیلئے جانے والی پاکستان ایکسپریس کاپاورپلانٹ ٹرین کے فیصل آبادپہنچنے سے پہلے ہی خراب ہوگیاجس کوٹھیک کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ ٹھیک نہ ہوسکاجس کے بعدمسافروں کویقین دہانی کروائی گئی کہ ملتان پہنچنے پرپاورپلانٹ کوٹھیک کرلیاجائے گاراستے میں مسافروں کے مسلسل احتجا ج کے باعث ٹرین40منٹ کی تاخیرسے ملتان پہنچی تومسافروں نے ایک بارپھراحتجاج شروع کردیامسافروں کاکہناتھاکہ اندھیرے میں سفرنہیں کرسکتے ٹرین میں کسی بھی قسم کی چوری کی واردت ہوسکتی ہے بوگیوں میں روشنی کے بغیرسفرغیرمحفوظ اس موقع ڈیوٹی پرموجودشعبہ ٹرین لائیٹنگ کے چارج مین نے مسافروں کوبتایاکہ وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمدنے بندٹرینوں کوبغیرمنصوبہ بندی کے چلادیاہے جس کی وجہ سے بوگیوں ا ورپاورپلانٹس کی کمی کاسامناہے خراب ہونے والاپلانٹ کراچی میں ہی ٹھیک ہوگاجس پرمسافروں نے وفاقی وزیرریلوے اورریلوے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اوروزیراعظم پاکستان سے صورت حال نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔بعدازاں مسافروں کے احتجاج کے باوجودٹرین کوروانہ کردیاگیا40منٹ کی تاخیرسے آنے والی ٹرین مسافروں کے احتجاج کے باعث ملتان سے1گھنٹہ10منٹ کی تاخیرسے روانہ ہوئی۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -