لائرز کنونشن کے باعث بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی

لائرز کنونشن کے باعث بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی

  

 ملتان (خبر نگار خصوصی)  آل پاکستان لائرز کنونشن ہائیکورٹ ملتان بار ہال میں منعقد ہونے کے باعث وکلاء  نے ڈسٹرکٹ(بقیہ نمبر63صفحہ7پر)

 کورٹس میں ہڑتال کی کال دی،اور مقدمات کی پیروی کے لیے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث بیشتر مقامات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ادھر عرس حضرت بہاوالدین زکریا ملتانی اور وی آئی پی موومنٹ کے باعث حراستی ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکا جس کے باعث بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سی پی او ملتان کی جانب سے سیشن جج ملتان کو لکھے گئے لیٹر میں موقف اختیار کیا گیا یے کہ حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی کے سالانہ عرس اور شہر میں وی آئی پی موومنٹ کے باعث پولیس کی بھاری نفری سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے اور پولیس کی لگائی گئی ڈیوٹیوں کی وجہ سے حراستی ملزمان کو جیل سے سیشن و سول عدالتوں اور جوڈیشل میجسٹریٹس کی عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس ضمنی میں حراستی ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہ کئے جانے کے سبب سینکڑوں مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔

عرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -