ایرانی ہیکرز کی امریکی صدارتی انتخابی مہم کو نشانہ بنانیکی کوشش

ایرانی ہیکرز کی امریکی صدارتی انتخابی مہم کو نشانہ بنانیکی کوشش

  

تہران(این این آئی)ایرانی ہیکرز کی جانب سے امریکی صدارتی انتخابی مہم سے منسلک اہداف کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ نے بتایا کہ گزشتہ تیس دنوں (بقیہ نمبر64صفحہ7پر)

کے دوران ہیکرز نے دو ہزار سات سو سے زائد حملے کیے۔ اس دوران صحافیوں، سرکاری ملازمین اور انتخابی مہم چلانے والی ٹیموں کی ای میل تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ہیکنگ کی اس کوشش کے پیچھے فاسفورس نامی ایک گروپ کا ہاتھ ہے۔ تاہم تکنیکی طور پر یہ گروپ نا تجربہ کار تھے۔ امریکا میں نومبر 2020 میں صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -