ینگ ڈاکٹرز کا ایم پی اے سبین گل کیخلاف احتجاج

ینگ ڈاکٹرز کا ایم پی اے سبین گل کیخلاف احتجاج

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چلڈرن کمپلیکس میں پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی سبین گل کے ناروا حاکمانہ رویے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس(بقیہ نمبر65صفحہ7پر)

موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر شاہد کی معطلی کا فیصلہ واپس نہ لئے جانے پر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا جبکہ مظاہرے میں پیرا میڈیکل سٹاف نے بھی بھرپور شرکت کی احتجاجی مظاہرے کی قیادت ینگ ڈاکٹر ز ایسو سی ایشن کے رہنماوں ڈاکٹر وقاص، ڈاکٹر مدثر عدنان، ڈاکٹر انعام، ڈاکٹر کاشف چشتی، ڈاکٹر اسماعیل گوپانگ، ڈاکٹر ممتاز خان نے کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایم پی اے سبین گل نے جان بو جھ کر چلڈرن کمپلیکس کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی اوراب بھی ان کی طرف نہ جانے کس کس انداز میں جو رویہ دکھائی دے رہا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ڈاکٹرز اپنی ذمہ داری کو احسن انداز میں ادا کر رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر کمیٹی صیح معنوں میں ایم پی اے سبین گل بارے انکوائری کرے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سر دار عثمان بزدار، سپیکر صوبائی اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری ادا کریں اور انہیں مزید احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر شاہد کو فی الفور بحال کیاجائے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -