این اے 190‘ سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریبات

  این اے 190‘ سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریبات

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)محنت،لگن اور یقین کامیابی کی ضمانت ہے پاکستان ہمیشہ رہنے کیلئے عطا ہوا ہے ان خیالات کااظہار سابق گورنر پنجاب سردار زوا لفقار علی خان کھوسہ نے (بقیہ نمبر66صفحہ7پر)

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190میں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان زمین پر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے قدرت نے ہمیں چاروں موسموں،زرخیز اور سونا اگلتی زمین،محنتی اور اعلی سوچ کے حامل ذہن عطا کیے ہیں ہمیں مایوس نہیں ہونا علم حاصل کرنا ہے اور اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگنا ہے سردار ذوا لفقارعلی خان کھوسہ نے کہا کہ ہمیں حرف دعا تو یاد ہیں لیکن دست دعا پھیلانے کا قرینہ بھول بیٹھے ہیں پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک عظیم مملکت کے طور پر اپنا کردار ادا کرے گا پاکستانی قوم عظیم قوم کے طور پر اپنی شناخت بنائے گی۔

تقریبات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -