حکومت پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ رفاقت علی گیلانی

حکومت پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ رفاقت علی گیلانی

  

لیہ (نما ئندہ پا کستان)انسداد ڈینگی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے جس کے لیے پنجاب بھر کے تمام اضلاع(بقیہ نمبر67صفحہ7پر)

میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں اور یہ آگہی سیمینار اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہے۔یہ بات معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے محکمہ پاپولیشن ویلفیئرکے زیر اہتمام ایم سی ہال میں منعقدہ آگہی سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کہی۔سیمینارسے اے سی کاشف نواز، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسر خواجہ محسن رسول،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین،ڈی ڈی پاپولیشن جاوید اشرف،مہرنوید،تحصیل آفیسر محمدعارف ومحمدوسیم،انچارج موبائل سروسز ڈاکٹر اقراء فراز،ڈاکٹر اقصاء مہوش وڈاکٹر سنبل نے خطاب کرتے ہوئے ڈینگی سے بچاؤ کے پیشگی حفاظتی اقدامات اور آگہی سیمینار کی غرض وغایت سے آگاہ کیا۔سیدرفاقت علی گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آگہی مہم ایک مستحسن اقدام ہے جس کے ذریعے گھرگھر آگہی سے حفاظتی اقدامات اُٹھاتے ہوئے مچھروں کا خاتمہ ممکن بناکر انسداد ڈینگی کے حصول کو ممکن بنایاجاسکتا ہے جس کے لیے ضلع لیہ کے تمام محکموں کی خدمات قابل تحسین ہیں بعدازاں معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی کی قیادت میں آگہی واک ہوئی اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔

رفاقت گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -