راضی تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ‘ خاتون سمیت 4 افراد شدید ازخمی

راضی تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ‘ خاتون سمیت 4 افراد شدید ازخمی

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) چک 84 پی رحیم یار خان میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں لڑائی فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی‘پولیس موقع پر پہنچ گئی۔تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 84 میں زمین کے تنازعہ پر قبضہ کرنے کے دوران دو گروپوں میں لڑائی ہوگئی جس پر دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 1 خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع پاکر (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

تھانہ صدر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمی 30سالہ شموں بی بی، 20سالہ اقبال احمداور40سالہ محمداحمد وغیرہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔قبضہ کرنے کے دوران فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے،اے ایس آئی جاوید ارشد پراچہ نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں گروپوں میں زمین کا دیرینہ مسلہ چل رہا ہے تاہم فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی گئی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -