ڈینگی سے متعلق معلومات دینے پر پابندی‘ افسروں کو سب اوکے کی رپورٹ درکار

ڈینگی سے متعلق معلومات دینے پر پابندی‘ افسروں کو سب اوکے کی رپورٹ درکار

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) انتظامیہ نے ڈینگی سے متعلق معلومات پر پابندی عائد کردی،24گھنٹوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مزید 10افراد ہسپتال پہنچ گئے، جن کاتعلق ضلع کے مختلف علاقوں سے بتایاجاتاہے، ذرائع، شیخ زید ہسپتال میں ابتک 500 سے زائد مریضوں کو ڈینگی کے شبہ میں لایا گیا۔متاثرہ افراد کو شیخ زید ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ڈینگی وائرس سے متاثرین کے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

 خون کے نمونہ جات لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، ڈینگی متاثرین کا تعلق رحیم یار خان سے ہونے پرہسپتال انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلی۔ ہسپتال انتظامیہ نے ڈینگی وارڈ میں میڈیا کے نمائندوں کے جانے پر پابندی عائدکی ہوئی ہے معلومات فراہم کرنے سے انکاری ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے محمکہ صحت کے اعلیٰ افسران اور صوبائی سیکرٹری طاہر یوسف کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کی،ذرائع کے مطابق صوبائی سیکرٹری طاہر یوسف نے اپنے دورہ رحیم یارخان کے دوران کہا تھا کہ ڈینگی متاثرین افراد کاتعلق رحیم یارخان سے ہی ہے لیکن یہ افراد ملک کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے ہیں اورضلع کو ڈینگی فری قرار دیا تھا۔ نوریوالی کارہائشی30سالہ محمد ساجد، چک 72 این پی کا35سالہ محمدعامر اور خیر پور کھڈالی کارہائشی 55 سالہ غلام مصطفیٰ کو ڈینگی وائرس کے شبہ میں ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں خون کے نمونہ لے کر لیبارٹری روانہ کردئیے، ہسپتال انتظامیہ نے ابتدائی طبی امداد کیلئے وارڈ منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -