کتے کو زخمی کرنیکا معاملہ‘ ڈی پی او کے حکم پر انکوائری‘ مقدمہ خارج‘ میاں احسن قریشی کی متاثرہ شخص سے ملاقات‘ انصاف کی یقین دہانی

کتے کو زخمی کرنیکا معاملہ‘ ڈی پی او کے حکم پر انکوائری‘ مقدمہ خارج‘ میاں ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کا اپنے ملازم کی طرف سے اپنے کتے کے زخمی ہونے پر تھانہ سنانواں میں مقدمہ درج کروانے کا معاملہ، ڈی پی او کے (بقیہ نمبر69صفحہ7پر)

حکم پرانکوائری کے بعدمقدمہ خارج،بلال کھر کی گرفتاری کابھی حکم،تفصیل کے مطابق سابق گورنر غلام مصطفیٰ کھر کے ملازم کی طرف سے بیان اور ویٹرنری ڈاکڑ کی رپورٹ پر ایک شہری پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 279 اور 429 کے تحت تھانہ سنانواں میں 390/19 مقدمہ درج کیا گیا، ملزم محمد اسماعیل نے عدالت سے عبوری ضمانت کروالی، میڈیا کی خبروں پر ڈی پی او مظفرگڑھ نے ایس ڈی پی او کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کو تفتیش کی نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کیں، ملزم کو شامل تفتیش کیا گیا، جائے موقع کا ملاحظہ کیا گیا جس پر یہ حقائق سامنے آئے، موٹر سائیکل پر 40 لٹر دودھ تھا اور روڈ ناہموار ہونے کی وجہ سے تیز رفتاری کی بات ثابت نہ ہوئی، دوسری اہم بات کہ کتے کے گلے میں کوئی بیلٹ نہ تھا بلکہ کھلا چھوڑا ہوا تھا اور کتا ایک طرف سے روڈ کو کراس کر کے روڈ کے دوسری طرف موٹر سائیکل سے جاٹکرایا کتے کو بچانے کی موٹر سائیکل سوار نے بھرپور کوشش کی، موٹر سائیکل سوار بھی زخمی نہ ہوا، ان تمام حقائق کی بنیاد پر غلام مصطفیٰ کھر کے ملازم کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمہ خارج کردیا گیا ہے،دوسری طرف وفاقی وزی مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کے بھائی میاں احسن علی قریشی نے بھی مقدمہ کے ملزم محمد اسماعیل کھر سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی۔

یقین دہانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -