عوامی شکایات پر اشرف خان رند کا فائر بریگیڈ آفس‘ واٹر فلٹریشن پلانٹ کا دورہ
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)عوام کی شکایات پر پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند نے کالی پل پر قائم فائربریگیڈ آفس اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا۔ ایم پی اے نے ناکارہ فائربریگیڈ(بقیہ نمبر70صفحہ7پر)
گاڑی سمیت دیگر مسائل کا جائزہ لیا۔ تفصیل کے مطابق کوٹ ادو پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند نے عوامی شکایات پر فائربریگیڈ آفس کا وزٹ کیاکالی پل پر شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کو بھی چیک کیا عرصہ دراز سے ناکارہ فائربریگیڈ گاڑی، دفتر کی چاردیواری،ریسکیو آپریشن کے دوران درپیش مسائل بھی دریافت کیے ایم پی اے اشرف خان رند کا کہنا تھا شہر کا سب سے بڑا مسئلہ فائربریگیڈ گاڑی کا ہے جو دیکھ بھال نہ ہونے پر عرصہ دراز سے ناکارہ کھڑی ہے دفتر کی دیوار بھی موجود نہیں ایک ماہ میں فائربریگیڈ گاڑی سمیت دیگر مسائل حل کرلیے جائیں ایم پی اے نے شہریوں کا صاف پانی کی فراہمی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کا حکم دیا تاکے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
دورہ