بھارت اور جنوبی افریقہ ویمنز کے مابین پہلا ون ڈی9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا
ممبئی (آئی این پی) بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔اس سے قبل بھارتی ٹیم چھ ٹی 20 میچز کی سیریز 3-1 سے اپنے نام کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 11 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔