بین سٹوکس پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل

بین سٹوکس پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل

  

لندن(یواین پی) انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس نے پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کی ایوارڈز تقریب میں پلیئرز، پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ سائمن ہارمر، ریان ہیگنز اور ڈوم سیلبی بھی ایوارڈ کیلئے نامزد کئے گئے تھے۔ صوفی ایکسل سٹون ویمنز پلیئر آف دی سمراور ٹام بنٹون ینگ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ لے اڑے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -