پہلا ٹی 20،سری لنکا نے پاکستان کو 64رنز سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20،سری لنکا نے پاکستان کو 64رنز سے شکست دے دی

  

لاہور(افضل افتخارسے)سری لنکانے پہلے ٹی 20میچ میں پاکستان کو64رنزسے شکست دے کرتین میچوں کی سیریزمیں 1-0کی برتری حاصل کرلی،محمدحسنین کی شاندارہیٹ ٹرک،عمراکمل اوراحمدشہزادایک مرتبہ پھرناکام،پاکستان اورسری لنکاکی کرکٹ ٹیموں کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کرسری لنکاکوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔سری لنکانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میں 5وکٹوں کے نقصان پر165رنزبنائے۔بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم 17.4اووروں میں 101رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے اننگزکاآغازبابراعظم اوراحمدشہزادنے کیادوسرے اوورکی پانچویں گیندپرمیں بابراعظم13رنزبناکر نوان پرادیپ کی گیندپر نود بھنوکاکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اس وقت پاکستان کاسکور13رنزتھااس کے بعدبیٹنگ کے لئے آنیوالے عمراکمل بغیرکوئی رن بنائے نوان پرادیپ کی گیندپرایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوئے  واضح رہے کہ عمراکمل کی ٹیم میں تین سال بعد واپسی ہوئی۔اس کے بعد احمد شہزاد بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور صرف 4 رنز بنا کراوڈانہ کی گیندپربولڈ ہوگئے اس وقت پاکستان کاسکور22رنزتھا۔چوتھی وکٹ کی شراکت میں کپتان سرفرازاحمداورافتخاراحمدنے 46رنزکااضافہ کیا۔چوتھی وکٹ68رنزپرگری جب افتخاراحمد25رنزبناکررن آؤٹ گئے۔پانچویں وکٹ76رنزپرگری جب کپتان سرفرازااحمد24ر نزبناکرڈی سلواکی گیندپربولڈ ہوگئے۔چھٹی وکٹ85رنزپرگری جب عماد وسیم7رنزبناکرکاسن رجیتھا کی گیندپرڈی سلوکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعدکوئی بھی پاکستانی کھلاڑی سری لنکن باؤلرزکے آگے ٹک نہ سکاآصف علی6،فہیم اشرف8،شاداب خان6،محمدعامرایک رن بناکرآؤٹ ہوئے۔سری لنکاکی جانب سے نوان پرادیپ اور ایسورو یوڈانا نے 3،3،ڈی سلوانے2اورکاسن رجیتھا انے ایک  کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔اس سے قبل سری لنکا کی جانب سے اوشکافرنیڈو اور ایم ڈی ذشکاگنانے اننگزکاآغاز کیا۔سری لنکا نے اپنے پچاس رنز29گیندوں پربنائے۔ایم ڈی ذشکاگنانے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے32گیندوں پرایک چھکے اور8چوکوں کی مددسے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔سری لنکاکی پہلی وکٹ 84رنزپرگری جب ایم ڈی ذشکاگنا38گیندوں پر57رنزبناکرشاداب خان کی گیندپرایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوئے۔دوسری وکٹ120رنزپرگری جب اوشکافرنیڈوشاداب خان تھروپررن آؤٹ ہوئے۔تیسری وکٹ135رنزپرگری جب  بنوکا راجا پکشا32رنزبناکرمحمد حسنین کی گیندپرایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ153رنزپرگری جب داسن شناکا17رنزبناکرمحمدحسنین کی گیندپرعمراکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمدحسنین نے اپنی اگلی گیندپرشیہان جے سوریاکوآؤٹ کیا انکاکیچ احمدشہزادنے پکڑاانہوں نے2 رنزبنائے تھے۔محمدحسنین نے دومختلف اووروں میں تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کااعزازحاصل کیاانہوں نے اننگزکے سولہویں اورکی آخری گیندپربنوکا راجا پکشاکوایل بی ڈبلیوآؤٹ کیااورپھر19ویں اوورکی پہلی اوردوسری گیندپر داسن شناکا اوریہان جے سوریاکوکیچ آؤٹ کرکے اپنی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔پاکستان کی جانب سے محمدحسنین نے37رنزدے کر3اورشاداب خان نے35رنزدے کرایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

میچ

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے موقع پر لاہور یے خوشی سے نہال دکھائی دئیے اور ان کے چہروں کی خوشی دیدنی تھی، شائقین کرکٹ سخت سکیورٹی کے باوجود اپنی فیملیوں کے ہمراہ میچ شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل ہی اسٹیڈیم پہنچ گئے، سٹیڈیم کے اندر اور باہر قومی پرچموں کی بہار نظر آئی، خواتین، نوجوان اور بچے اپنے چہروں پر قومی پرچم پینٹ کراتے ہوئے نظر آئے، مہمان ٹیم کی سپورٹ کیلئے بھی نعرے لگائے جاتے رہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلاٹی ٹونٹی میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کی بہت بڑی تعداد قذافی اسٹیڈیم پہنچی۔ شائقین کرکٹ اپنی فیملیوں کے ہمراہ میچ دیکھنے لئے اسٹیڈیم آئے۔ شائقین کرکٹ کو پارکنگ سے شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا گیا۔شائقین کرکٹ پاکستان کے حق میں نعر ے لگاتے رہے جبکہ کئی منچلوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مہمان ٹیم کی سپورٹ کے لئے ان کے حق میں بھی بھرپور نعرے لگائے گئے۔ اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے طویل قطاریں لگی رہیں۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی قذافی اسٹیڈیم آمد سے قبل اطراف کی تمام سٹرکیں عام ٹریفک کے لئے بند کردی گئیں۔جس کی وجہ سے شاہراہوں پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی قطاریں لگ گئیں۔پولیس اور ٹریفک وارڈ سمیت حساس اداروں کے اہلکار سکیورٹی کیلئے پوزیشن سنبھالے الڑ کھڑے رہے۔اسٹیڈیم کی جانب آنے جانے والی تمام سٹرکیں خار دار تاروں سے بند رکھی گئیں۔پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ کیلئے مجموعی طور پر 13ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار وں نے ڈیوٹی فرائض سر انجام دئیے جبکہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ کے دوران 03ایس ایس پیز، 13ایس پیز،42ڈی ایس پیز، 131انسپکٹرزاور 718اپر سب آرڈینیٹس سمیت مجموعی طو رپر 13ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکارتعینات رہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیموں کی قیام گاہ اورسٹیڈیم کے گردو نواح میں جاری سرچ اینڈ سویپ آپریشنز خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کر رہی ہیں جبکہ بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میچز اور ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران فضائی نگرانی کے لئے ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے۔لاہور(کر ائم رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کے تناظر میں میٹرو بس سروس معطل رکھی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے گجومتہ سے شاہدرہ تک چلنے والی میٹرو بس سروس کو جزوی طو رپر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھالیکن بعد ازاں اسے مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کر دیا گیا اوربسیں ڈپو میں کھڑی کر دی گئیں۔ میٹرو بس سروس معطل ہونے کی وجہ سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پرجوش

مزید :

صفحہ اول -