گورنر سندھ کی مولانا فضل الرحمان کو حکومت سے مذاکرات کرانے کی پیشکش 

گورنر سندھ کی مولانا فضل الرحمان کو حکومت سے مذاکرات کرانے کی پیشکش 

  

کراچی(آن لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے مولانا فضل الرحمان کے حکومت سے مذاکرات کرانے کیلئے تیار ہوں،مدرسے کے بچوں سے مارچ کرانا اچھاعمل نہیں، مولانا کا وزارت عظمیٰ کا خواب پورا نہیں ہو گا۔ہفتے کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مولانا فضل الرحمان کو پیشکش کی کہ اگر وہ چاہیں تو مذاکرات یا وفاقی نمائندوں سے ملاقات کرانے کیلئے تیار ہوں، گورنر سندھ کا خطاب میں مزید کہنا تھا مولانا فضل الرحمان ہر مرتبہ اپنے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کر رہے ہیں لیکن ان کا وزارت عظمیٰ کا خواب پورا نہیں ہو گا۔ معاشی شہ رگ کراچی میں زندگی اپنے عروج پر ہے، یہاں معاشی، سماجی اور ثقافتی کھیلوں سمیت دیگر سرگرمیا ں بھرپور انداز سے جاری ہیں، اس ضمن میں بیرونی سرمایہ کار اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔عمران اسماعیل نے کہا بیرونی سرمایہ کار جس شعبے میں سرمایہ کری کرنا چاہتے ہیں کریں انہیں حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ سرمایہ کاروں کو بڑی مراعات فراہم کرنے کا مقصد ان کی حوصلہ افزئی کرنا ہے۔گورنر سندھ نے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما پیر صدر الدین شاہ سے ہونیوالی ملاقا ت سے متعلق کہا پیرصدر الدین شاہ سے ملاقات میں سندھ کے مسائل پر بات کی گئی ہے۔

گورنر سندھ پیشکش

مزید :

صفحہ اول -