پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب

پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب

  

لاہور(آئی این پی)  پاکستان پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس (منگل) کو طلب۔پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آنے والے ہفتے میں ہوگا،کور کمیٹی کے اجلاس کے لیے منگل کا دن موزوں ترین قرار پایا ہے۔ کور کمیٹی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی حکومت مخالف تحریک پر غور کرے گی ذرائع کا کہناہے کہ بلاول بھٹو زرداری کور کمیٹی کو مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات بارے آگاہ کرینگے۔ آصف زرداری سے ملاقات اور ان کی ہدایات کے حوالے سے بھی کور کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن سے اب تک ہونے والی گفت و شنید سے بھی بلاول بھٹو کور کمیٹی کو آگاہ کرینگے،پی پی کے اسیر رہنماں اور سندھ حکومت کو درپیش مسائل بھی کور کمیٹی میں زیر بحث آئینگے۔

پیپلز پارٹی

مزید :

صفحہ اول -