بلاول بھٹو کے سیاستدانوں سے رابطے تیز،اسفند یارولی کیساتھ آج ملاقات ہوگی

   بلاول بھٹو کے سیاستدانوں سے رابطے تیز،اسفند یارولی کیساتھ آج ملاقات ہوگی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کی موجودہ صورتحال کے بعدپیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے تیز کر دیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو اور اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی میں رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں کے درمیاں ملاقات طے پا گئی۔ بلاول آج اسفند یار ولی خان سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات شام چار بجے اسلام آباد میں ہو گی، اسفندیار ولی خان کے ہمراہ زاہد خان، میاں افتخار، امیر حیدر ہوتی ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور فرحت اللہ بابر ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی آزادی لانگ مارچ اور دھرنے پر گفتگو ہو گی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر، افغانستان کی صورتحال سمیت خطے کی صورتحال زیر بحث آئے گی۔ذرائع کے مطابق پہلے ملاقات اسفندیار خان کی رہائش گاہ ولی باغ پر ہونا تھی، سکیورٹی وجوہات کے باعث ملاقات اسلام آباد میں ہو گی۔

 بلاول بھٹو /رابطے

مزید :

صفحہ اول -