مقبوضہ کشمیر میں نارمل حالات سے متعلق بھارت اپنا ”بھاشن“پاس رکھے:ترجمان دفتر خارجہ

مقبوضہ کشمیر میں نارمل حالات سے متعلق بھارت اپنا ”بھاشن“پاس رکھے:ترجمان ...

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کی وزیراعظم عمران خان کے کشمیر بارے بیانات پر ردعمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سفارتکاری اور نارمل حالات بارے اپنے بھاشن اپنے پاس رکھے، بھارتی بیانات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی عکاسی کرتے ہیں،بھارتی جبر سے متاثر کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانا ہماری عالمی ذمہ داری اور اخلاقی ذمہ داری ہے، بھارت اپنی انتہاپسندانہ نظریات اور غالبانہ بالادستی کے خواب کے وجہ سے سچ کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے۔ ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ اپنے بالادستی پر مبنی طرز عمل کے برعکس بھارت خود کو ایک نارمل ریاست ثابت کرنا چاہتاہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت دنیا کو بتائے کہ کیوں ایک نارمل ریاست میں 80 لاکھ افراد محصور رکھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ2 ماہ سے زائد عرصہ سے مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں افراد کھلے پنجرے میں بند ہیں۔انہوں نے کہاکہ لاکھوں کو محصور کرکے 'ہر چیز ٹھیک ہے' کا تاثر اور دعوی کس کو دکھانے کیلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ کون سی نارمل ریاست میں سیاسی اور انتہاپسند جتھوں کو گائے ذبحیہ کے نام پر تشدد کرکے قتل کرنے کی کھلی اجازت ہے۔انہوں نے کہاکہ کس نارمل ریاست میں 'گھر واپسی' اور 'لو جہاد' کو ہوا دی جاتی ہے۔

پاکستان

مزید :

صفحہ اول -