طالبان اور حکومت کے مذاکرات براہ راست،صلح کا معاہدہ مکہ مکرمہ میں ہونا چاہئے:افغان سفیر

طالبان اور حکومت کے مذاکرات براہ راست،صلح کا معاہدہ مکہ مکرمہ میں ہونا ...

  

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں افغانستان کے سفیر سید جلال کریم نے افغان حکومت اور اور طالبان کے مابین براہ راست مذاکرات پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اور امریکا کے درمیان قطر کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات سے افغان حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔ جب تک افغان حکومت اس بات چیت میں فریق نہیں بنتی مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان صلح کا حتمی معاہدہ مکہ مکرمہ میں ہونا چاہیے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک تفصیلی انٹرویو میں جلال کریم نے کہا کہ امریکا طے کرتا ہے کہ طالبان سے کب ملاقات کہاں ملاقات کی جائے گی، لیکن افغان حکومت کا موقف اس سلسلے میں واضح ہے ہماری خواہش ہے کہ حکومت اور طالبان کے مابین براہ راست مذاکرات ہوں۔ریاض میں افغان سفیر نے کہا کہ افغان حکومت مصالحتی عمل میں سعودی عرب کا کلیدی کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔ افغانستان کے صدر صدر اشرف غنی کی ہدایت پر بات چیت کو حتمی شکل دینے اور مکہ میں حکومت اور طالبان کے مابین مفاہمت کے آخری معاہدے پر دستخط کرنا چاہئیں۔

افغانستان

مزید :

صفحہ اول -