بلوچستان حکومت نے گو اور فری زون کو 5سال کیلئے صوبائی ٹیکسز سے استثنیٰ دیدیا

بلوچستان حکومت نے گو اور فری زون کو 5سال کیلئے صوبائی ٹیکسز سے استثنیٰ دیدیا

  

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان حکومت نے گوادر فری زون کو 5برس کیلئے صوبائی ٹیکسز سے استثنیٰ دیدیا اور صوبے میں خصوصی اکنامک زونز اور نئے صنعتی نظام قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے گزشتہ روز بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں گوادر فری زون کو صوبائی ٹیکسز سے مستثنی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت علی شہوانی نے کہا ریکوڈک کیس اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، صوبائی کابینہ نے بلوچستان کے معدنی وسائل کی ترقی کیلئے بھی فیصلہ کیا،ترجمان نے کہا کابینہ نے معدنیات کی جانچ کیلئے ایک جدید لیبارٹری کے قیام کا فیصلہ بھی کیا ہے۔لیاقت علی شہوانی نے کہا قیمتی قدرتی وسائل ہونے کے باوجود صوبے میں یہ اہم سہولت موجود نہیں اور اس مقصد کیلئے دوسرے صوبوں کی لیبارٹریوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کارکردگی میں بہتری اور محکمہ صحت اور سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتالوں کے خاتمے کیلئے کابینہ نے بلوچستان ایسینشیل ہیلتھ سروسز بل 2019کی منظوری دیدی۔ترجمان نے بتایا مذکورہ بل بلوچستان اسمبلی کے آ ئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

گوادرٹیکسز استثنیٰ

مزید :

صفحہ اول -