نیب نے زرداری کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی

نیب نے زرداری کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی گئی۔ گزشتہ روز میڈیکل رپورٹ نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں جمع کروائی گئی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز کے پینل نے سابق صدر کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، میڈیکل رپورٹ میں آصف زرداری کو اے سی کی سہولت دینے کی سفارش کی گئی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ادویات کیلئے اڈیالہ جیل میں ملزم کو ریفریجریٹر بھی فراہم کی جائے۔

زرداری رپورٹ

مزید :

صفحہ اول -