طالبان کی پاکستان میں امریکی مندوب  سے ملاقات کی تصدیق

طالبان کی پاکستان میں امریکی مندوب  سے ملاقات کی تصدیق

  

کابل(این این آئی)افغان طالبان نے تصدیق کی ہے کہ ان کے وفد نے پاکستانی دارالحکومت میں امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی ہے۔ طالبان کی جانب سے اس موقع پر ہونے والی بات چیت کی تفصیلات بیان نہیں کیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے وفد کی قیادت تحریک کے شریک بانی ملا عبدالغنی برادر کر رہے تھے۔یہ ملاقات صدر ٹرمپ کے طالبان سے امن مذاکرات کی معطلی کے اعلان کے بعد اطراف کا پہلا مکالمتی رابطہ تھا۔ افغان طالبان اور زلمے خلیل زاد کے درمیان ملاقات جمعرات تین اکتوبر کو ہوئی تھی۔ افغان طالبان کا وفد بدھ دو اکتوبر کو پاکستان پہنچا تھا۔ ابھی تک اس ملاقات کے حوالے سے امریکی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

طالبان /تصدیق

مزید :

صفحہ اول -