آئی جی پنجاب،آر پی او فیصل آباد کیخلاف دائردرخواست سماعت کیلئے مقرر

آئی جی پنجاب،آر پی او فیصل آباد کیخلاف دائردرخواست سماعت کیلئے مقرر

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے فیصل آباد میں پولیس کی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے اورتشدد کرنے پر آئی جی پنجاب پولیس اور آر پی او فیصل آباد سمیت دیگر کے خلاف دائردرخواست سماعت کے لئے مقرر کردی،جسٹس صداقت علی خان اس درخواست پر سماعت کریں گے۔درخواست میں دائر آئی جی پنجاب،آر پی او فیصل آباد، ایس پی اور، ایس ایچ اور فیصل آباد سمیت 11 افراد کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کے وکیل کاموقف ہے کہ تھانہ فیصل آباد کے ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے بوگس اور من گھڑت مقدمہ درج کیا،پولیس اہلکاروں کی جانب سے واصف شہزاد کو حبس بے جامیں رکھا گیا،سیشن کورٹ سمندری سے رجوع کیا تو پولیس اہلکاروں کی طرف سے بے بنیاد مقدمہ درج کر کہ گرفتار کرلیا گیا، بلال کانسٹبل، مدثر کانسٹبل، اور حوالدار نثار نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، پولیس اہلکاروں کی جانب سے گھر کی خواتین سے بدتمیزی کی گئی، واصف شہزاد کو تشدد، کا نشانہ بھی بنایا گیا، درخواست گزار کا مزید کہناہے کہ ایس ایچ او مرید والا فیصل آباد نے واصف شہزاد کو چھوڑنے کے ایک لاکھ 20 ہزار روپے رشوت بھی طلب کی، مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

سماعت کیلئے مقرر

مزید :

صفحہ آخر -