کشمیر کانفرنس مینار پاکستان منعقد کرنے کی اجازت نہ ملنے پر تحریک لبیک کا ہائیکورٹ سے رجوع
لاہور(نامہ نگارخصوصی)تحریک لبیک نے کشمیر کانفرنس مینار پاکستان منعقد کرنے کی اجازت نہ ملنے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست میں پنجاب حکومت، ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی آئی جی سیٹی ڈی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار تنظیم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ تحریک لبیک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے،درخواست میں موقف، ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی، ڈی سی کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی، تحریک لبیک کومینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
اجازت