کینسر کی مریضوں کو ادویات  کی مفت فراہمی بند ہونے کیخلاف  دوبارہ درخواست دائر

 کینسر کی مریضوں کو ادویات  کی مفت فراہمی بند ہونے کیخلاف  دوبارہ درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں کینسر کی مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی بند ہونے کے خلاف دوبارہ درخواست دائر کر دی گئی ہے،عدالت عالیہ کی جانب سے درخواست دائر کرنے والے وکیل کو اخبار کے اوریجنل مٹیریل لگانے کی ہدایت کی گئی تھی،دائر درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر صحت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومت کی جانب سے کینسر کے مریضوں کو ادویات کی عدم فراہمی کی وجہ سے 4 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے ادویات کی عدم فراہمی، حکومت کی نااہلی ہے، تھانہ ساندہ میں وزیر صحت سمیت ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی جو منظور نہیں کی گئی،کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
 کینسر ادویات

مزید :

صفحہ آخر -