سٹی ٹرمینل انتظامیہ فیصل آبادکے افسران سمیت 12اہلکار گرفتار

 سٹی ٹرمینل انتظامیہ فیصل آبادکے افسران سمیت 12اہلکار گرفتار

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)اینٹی کرپش فیصل آباد کی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے بڑی کاروائی کرتے ہوئے عوام الناس سے زائد کرایہ وصول کرنے اور کرپشن میں ملوث سٹی ٹرمینل کے 7 افراد کوگرفتار لیا۔گرفتارہونے والوں میں اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر حبیب اللہ انسپکٹر محمد شفیق سپریٹنڈنٹ امان اللہ سمیت 12 افراد شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔اینٹی کرپشن فیصل آباد کے مطابق 7 افراد محمد شفیق، گلفام رحمان اللہ،محمد یاسر،غلام مجتبی، اقبال اور قیصر سجاد کو گرفتار کیاگیاہے،اینٹی کرپشن حکام کا کہناہے کہ سٹی ٹرمینل انتظامیہ کی جانب سے عارضی ملازمین کے نام پر لاکھوں روپے ماہانہ کا گھپلا کیا جا رہا تھا،اسی طرح سٹی ٹرمینل پر موجود کینٹینوں سے لاکھوں روپے ماہانہ رشوت لینے کی بھی شکایات ملی ہیں، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضا عباسی کے مطابق عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے کی بجائے سٹی ٹرمینل انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹروں کو نوازا جارہا تھا،ٹرانسپورٹروں سے رشوت لے کر انہیں عوام کا خون نچوڑنے کی کھلی چھٹی دے رکھی تھی،ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ اپنی ریجن میں موجود تمام بس اڈوں، بس ٹرمینلز  اور ٹرانسپورٹ کے دیگر مقامات پر عوام الناس کے حقوق کے تحفظ کے لئے لیے اپنا کردار ادا کریں،اور عوام الناس سے زائد کرایہ وصول کرنے والے کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کریں۔

سٹی ٹرمینل،گرفتاریاں 

مزید :

صفحہ آخر -