نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ملائشیا میں فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں 

   نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ملائشیا میں فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں 

  

اسلام آباد(آن لائن) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی ملائشیا کے سرکاری دورے پرہیں۔ دورے کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے ہیڈ کوارٹرز ویسٹرن فلیٹ، اسپیشل فورس ٹریننگ سینٹر، بوسٹیڈ نیول شپ یارڈ، ملائشین نیول ایئر آرم سمیت ملائشین نیوی کی مختلف تنصیبات کادورہ کیا اور کمانڈر ویسٹرن فلیٹ اور دیگر فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کیں۔ لومیٹ میں ہیڈ کوارٹرز ویسٹرن فلیٹ آمد پر ملائشین بحریہ کے ویسٹرن فلیٹ کمانڈر،وائس ایڈمرل داتوآرِس عادی تان بن عبداللہ نے سربراہ پاک بحریہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور دو طرفہ بحری تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی اور ویسٹرن فلیٹ کمانڈ کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے اسپیشل فورس ٹریننگ سینٹر اور نیول ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کمانڈ کا بھی دورہ کیا اور ان اداروں کے سربراہان سے ملاقات کی۔

ایڈمرل،ملاقاتیں 

مزید :

صفحہ آخر -