اپوزیشن کی منزل ایک،حکومت کا جلد خاتمہ ملک کیلئے بہتر،نفیسہ شاہ

   اپوزیشن کی منزل ایک،حکومت کا جلد خاتمہ ملک کیلئے بہتر،نفیسہ شاہ

  

پشاور(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرنفیسہ شاہ نے کہاکہ تمام اپوزیشن کی منزل ایک ہے،حکومت کے خلاف نکلنے کیلئے تیار ہیں۔ ہماری پارٹی کی مشاورت ابھی باقی ہے، پیر کے روزپارٹی فیصلہ کریگی کہ مولانا کا ساتھ کس طرح دینا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینٹرنفیسہ شاہ نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کچھ دن قبل پشاور میں ڈاکٹروں پر تشدد کی تصاویر دیکھی،ڈاکٹرزکے خلاف ریاستی دہشت گردی کی گئی،کیسی جمہوریت ہے جس میں ڈاکٹرز کے ساتھ مذاکرات تک نہیں ہوسکتے،انھوں نے کہاکہ تبدیلی مافیا نے برکی کی شکل میں اپنا وائسرائے بھیجا ہے۔ہم ڈاکٹرزکے ساتھ ہیں،ڈاکٹرزکے ساتھ فوری طور پر مذاکرات کئے جائیں،ہم نے فاٹا کوصوبے میں ضم کرنے کی حمایت کی تھی،صوبائی حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے فاٹا کا قانون پورے صوبے میں لاگو کر دیا،نفیسہ شاہ نے کہاتمام اپوزیشن کی منزل ایک ہے،حکومت کا جلد خاتمہ ملک کے لئے بہتر ہے،انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی ملک کی ضرورت ہے،موجودہ حکومت نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔

نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -