ایم کیو ایم کے سابقہ رکن ِ قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کو دھمکانے کے لیے زندہ گولیاں بھیج دی گئیں 

 ایم کیو ایم کے سابقہ رکن ِ قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کو دھمکانے کے لیے ...

  

کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم کے سابقہ رکن ِ قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کو دھمکانے کے لیے زندہ گولیاں بھیج دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گذری تھانے کی حدود میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما و سابق رکن ِ قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے خیابانِ مجاہد میں واقع گھر کے احاطے میں کھڑی ان کی گاڑی سے لٹکی ہوئی تھیلی بر آمد ہوئی جسے کھولنے پر معلوم ہوا کہ ا سمیں ایک پرچی جس پر انھیں جان سے مارنے کی دھمکی اور ساتھ نائن ایم ایم پستول کی دو زندہ گولیاں بھی بر آمد ہوئیں جس سے متعلق فوری طور پر گزری پولیس کو مطلع کردیا گیا ہے اور پولیس نے اس کی باقائدہ تحقیقات بھی شروع کردی ہے۔

 سلمان مجاہد بلوچ 

مزید :

صفحہ آخر -