حب،مسافر بردار کوچ گھاٹی میں گر گئی،11افراد جاں بحق، 11زخمی

حب،مسافر بردار کوچ گھاٹی میں گر گئی،11افراد جاں بحق، 11زخمی

  

حب(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) بلوچستان کے ضلع حب میں مسافر بردار کوچ تیز رفتاری کے باعث گھائی میں گرنے سے 11ا فر ا د جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔مسافر کوچ پسنی سے کراچی جارہی تھی مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے قریب الٹ گئی۔حادثے کی ا طلا ع ملتے ہیں مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں پہنچی اور امدادی کام میں پاکستان کوسٹ گارڈز اور لیویز کے اہلکاروں کی مدد کی،حادثے میں زخمی ہونیوالوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم زخمی ہونیوالوں کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے،زخمیوں کی آمد کے باعث مذکورہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق ’جنید مسافر کوچ‘پسنی سے کراچی جارہی تھی مکران کوسٹل ہائی وے کندملیر کے مقام پر بزی چوک کے قریب خطرناک موڑ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی درائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ کر حادثے کا شکار ہو گئی۔

حب حادثہ 

مزید :

صفحہ آخر -