سوات میں 4.4 شدت کازلزلہ  لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

  سوات میں 4.4 شدت کازلزلہ  لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

  

سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کی مالا کنڈ ڈویڑن کے علاقے سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.4، گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کالام سے 50 کلو میٹر شمال مشرق کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ یہ گزشتہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس تھے اور ان کا سلسلہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

زلزلہ

مزید :

صفحہ آخر -