بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل ہسپتال آ رچرڈ لاہور میں 2 سالہ بچی کامیاب سرجری 

بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل ہسپتال آ رچرڈ لاہور میں 2 سالہ بچی کامیاب سرجری 

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)چیئر مین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کی ہدایت پربحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل ہسپتال آ رچرڈ لاہور میں دو سالہ بچی کی خوراک کی نالی (Esophageal Atresia) کی کامیاب سرجری کر دی گئی۔ دو سالہ بچی انابیہ فاطمہ کی پیدائش کے وقت ہی سے خورا ک کی نالی موجود نہیں تھیاور وہ منہ سے کھانا کھا نہیں سکتی تھی۔ یہ سرجری دنیا کے نامور سرجن ڈاکٹر عابدقدوس قاضی، ڈاکٹر خالد شریف، جنر ل ڈاکٹر افتخار احمد اور انکی ٹیم نے سر انجام دی۔ یہ ایک انتہائی پیچیدہ سرجری تھی جس میں آپریشن کے بعد کا مرحلہ کا فی مشکل ہوتا ہے۔ اللہ کے فضل وکرم سے اور بحریہ ٹاؤن  انٹر نیشنل ہسپتال کی ٹیم کی کاوش محنتوں سے یہ آپریشن کامیاب ہوا اور اب انابیہ فاطمہ عام بچوں کی طرح کھانا کھا سکتی ہے۔یہ آپریشن بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین کی طرف سے بالکل فری کیا گیا اور یہ ایک انتہائی نایاب سرجری ہے جو پاکستان کے بہت کم ہسپتالوں میں کروائی جا رہی ہیں۔بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل ہسپتال آ رچرڈ بچوں کا ایک مکمل ہیلتھ کئیر یونٹ ہے جہا ں بچوں سے متعلقہ تمام بیماریوں کا علاج میسر ہے۔ جدید ترین مشینری اور بین الاقوامی تربیت یافتہ ڈاکٹر کی زیرنگرانی یہاں آرگن ٹرانسپلا نٹ سینٹر بھی ہے جہاں بچوں اور بڑوں کے جگر اور گردہ کے ٹرانسپلانٹ کیے جاتے ہیں۔

کامیاب سرجری

مزید :

صفحہ آخر -